دفعہ 144 کیا ہے یہ کب اور کیوں لگائی جاتی ہے........؟*

 *🚨دفعہ 144 کیا ہے یہ کب اور کیوں لگائی جاتی ہے........؟*


ہم اکثر سنتے رہتے ہیں دفعہ 144 نافذ ہوگئی ہے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی یا جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئ ہے۔ کرونا کے دنوں میں مارکیٹ سکول  کھولنے پر پابندی بھی اسی دفعہ 144 کے ذریعے لگائی گئی۔ یہ سب کچھ درحقیقت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 تحت گورنمنٹ کرتی ہے. دفعہ 144 ایک خاص قسم کا قانون ہے جو ایمرجنسی ماحول میں خاص علاقے شہر یا جگہ پر نافذ کیا جاتا ہے۔ اس قانون کو انگریز دور میں آزادی کی تحریک روکنے کے لیے انگریز سرکار نے بنایا تھا۔ اس قانون کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والی تحریکوں کو کچلا جاتا تھا۔ بدقسمتی سے آج بھی پاکستان انڈیا میں حکومتیں دفعہ 144 کا نفاذ احتجاج کو روکنے کے لیے کرتی ہیں. یاد رہے پاکستانی آئین کے مطابق ہر شخص کو، گروہ کو حق حاصل ہے کے وہ پر امن احتجاج کر سکتے ہیں 



◾دفعہ 144 کا نفاذ کون کرتا ہے؟


دفعہ 144 کو صوبائی حکومت، ضلعی ناظم اپنے ضلع کی حد تک اور اگر ضلعی ناظم نہیں ہے تو ڈی سی ضلع، ضلع کے خاص علاقے میں نافذ کرتا ہے. لیکن اب نگران حکومت نے اس کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ہے۔ دفعہ 144 کسی علاقے میں دو مہینے سے زائد نہیں لگائی جاسکتی لیکن خاص صورتحال میں 2 مہینے سے زائد عرصے تک دفعہ 144 نافذ العمل رہتی ہے۔



◾دفعہ 144 کیوں لگائی جاتی ہے؟


جب کسی شہر یا علاقے میں نقص عام فساد کا خطرہ ہو، لوگوں کی جان و مال کو خطرہ ہو تو اس صورتحال میں صوبائی حکومت یا ڈی سی دفعہ 144 نافذ کر دیتا ہے.


◾کس قسم کی پاپندی ہوتی ہے دفعہ 144 کے دوران؟


دفعہ 144 میں کوئی خاص قسم کی پابندی بیان نہیں کی گئی اس کے مطابق حالات کے مطابق مختلف قسم کی پاپندی لگائی جاسکتی ہیں مثلا اگر نقص عام دہشت گردی کا خطرہ ہو تو جلسے جلوسوں پر پابندی ہوسکتی ہے، لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوسکتی ہے ڈبل سواری پر پابندی ہوسکتی ہے، دوکانیں کھولنے پر پابندی ہوسکتی ہے.

فوگ کے دوران فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کوڑے کو آگ لگانے اینٹوں کے بھٹے چلانے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ بسنت کے سیزن میں پتنگ ڈور کے استعمال پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔ غرض کے ہر وہ پاپندی جو کے اس ایمرجنسی کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری ہے اس دفعہ کے تحت لگا دی جاتی ہے۔ *🔖چار سے زائد لوگوں کے اکھٹے ہونے پر پنجاب بھر میں پابندی لگا دی گئی ہے۔*


◾دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی سزا؟


تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں 1 مہینے سے لیکر 6 مہینے تک قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔


ہمیں ہمیشہ قانون کی پاسداری کرنی چاہئے کیوں کہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے.

WhatsApp 03451505100 🤙

#Article144 #Article144Pakistan 

Comments

Popular posts from this blog

MA English Punjab University, Paper Dram 2 2016 Solution

FIA Jobs 2023

INTERESTING English Shortcuts