Qamar Javed Bajwa Former Chief of Army Staff of Pakistan
آرمی چیف کو باجوہ ڈاکٹرائن، جنرل فیض کے دفاع مشورہ فروری 26, 20 آرمی چیف کو باجوہ ڈاکٹرائن، جنرل فیض کے دفاع کا مشورہ ! مشہور اور تجربہ کار اینکر کامران خان نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم مُنیر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے نہایت مُفید مشورہ دیا ہےکہ ” اگر “جنرل فیض نے فوجی ڈسپلن توڑا اور آرمی چیف کو دھوکہ دیا ہے تو بھرپور کارروائی کی جائے ورنہ جیسے سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے دستِ راست فیض کا دفاع کرتے تھے ویسے ہی جنرل عاصم مُنیر بھی فیض کا دفاع کریں۔ پیشتر اس کے کہ کامران خان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے موجودہ آرمی چیف بھی جنرل باجوہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جنرل فیض کا دفاع کرنے کے لئے کمر کس لیں، کُچھ مُعاملات اور وجوہات پر اب بات ہو ہی جائے کہ کیا جنرل فیض نے ڈسپلن توڑا یا نہیں اور جنرل باجوہ جن خاص وجوہات اور ذاتی مفادات کی خاطر جنرل فیض کے دفاع کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہتے تھے کیا وہ مُشترکہ مفاداتی سسٹم اب بھی ویسے ہی چل رہا ہے جیسے باجوہ ڈاکٹرائن کے بدنامِ زمانہ دور میں چل رہا تھا؟ مئی 2017 میں باجوہ ڈاکٹر ائن کے اعلی و ار فع مقاصد حاصل کرنے لیے جب سپریم کورٹ کے پانچ ہم خیال ج...